دہلی میں نئی سال کی آمد پر کتابی میلہ لگنے والا ہے۔ جس میں دنیا بھر کے پبلشر آئیں گے اور بڑی تعداد میں کتابیں فروخت ہوں گی۔ اردو والوں کے سامنے ایک سوال اہم اور معیاری کتابوں کے حوالے سے بھی رہے گا۔ ایسے میں میں نے کچھ ادیبوں سے ان کی پسندیدہ اصناف کو نظر میں رکھتے ہوئے سوالات کیے ہیں۔جن کے جوابات جیسے جیسے ملتے جائیں گے، آپ کے ساتھ شیئر کرتا چلوں گا۔ سب سے پہلے ا س سلسلے میں اظہر حسین کی رکمنڈ کی ہوئی طویل کہانیوں کے نام سنیے ۔ ان میں سے بیشتر کہانیاں میں نے خود بھی نہیں پڑھی ہیں، چنانچہ یہ سلسلہ میرے لیے بھی فائدے مند ہے۔اظہر نہ صرف زندگی کی طرح کج رو لکھاری ہیں، بلکہ ان کی پسندیدہ کہانیوں میں بھی ایک قسم کی اسلوبیاتی اور موضوعاتی کجی کے جھلکنے کے آثار کا بہت امکان ہے۔میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر یہ نام لکھ بھیجے ہیں۔ جلد ہی کچھ اور پڑھاکو ادیبوں کے رکمنڈیشنز بھی آپ ‘اور اردو’ پر پڑھ سکیں گے۔ آپ ہمیں اپنی پسندیدہ طویل کہانیاں بھی بتاسکتے ہیں۔مجھے ذاتی طور پر پشکن، ٹالسٹائی، گوگول اور چیخوف کی طویل کہانیاں بہت پسند رہی ہیں۔حال ہی میں جے ایم کوئٹزی کی ایک طویل کہانی ‘دی پول ‘ بھی مجھے بہت پسند آئی تھی۔شکریہ (تصنیف حیدر)
مندرجہ ذیل طویل کہانیاں مجھے اس لیے پسند ہیں کہ یہ تجرباتی اور غیر روایتی ہیں اور ان میں خود کو پڑھوانے کی قوت موجود ہے۔ جہاں کچھ ناقدین اور زیادہ تر قارئین عام طور پر روایتی ڈھانچے پر توجہ دیتے ہیں، میرا میلان ان کہانیوں کی طرف ہوتا ہے جو کسی نہ کسی طرح ٹیڑھی لکیر پر تعمیر کی گئی ہوں۔ یہ ٹیڑھا پن موضوع کے حوالے سے ہوسکتا ہے، کرافٹ یا تیکنیک کے حوالے سے ہوسکتا ہے، زبان کے حوالے سے، اسلوب کے کے حوالے سے یا یہ تمام حوالے ایک جگہ اکٹھے مل سکتے ہیں۔ان کہانیوں کے انوکھے پن (quirky nature) اور غیر متوقع موضوعات نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ میرے لیے ان کی کشش اس بات میں ہے کہ یہ تخلیقی خطرات مول لیتی ہیں، جو کہ درجنوں معروف کتابیں اکثر نہیں کر پاتیں۔ ان کا گمنام ہونا میرے لیے انہیں ایک چھپے ہوئے خزانے کی مانند بناتا ہے۔ مختصراً، میں ان کہانیوں کو ان کی جرات مندانہ تجربہ کاری اور کم نامی کی وجہ سے پسند کرتا ہوں، کیونکہ اصل تخلیقی فن اکثر شہرت کی چکا چوند سے دور ہی ملتا ہے۔(اظہر حسین)
1- The Hour of the Star by Clarice Lispector
2- The Invention of Morel by Adolfo Bioy Casares
3- Foster by Claire Keegan
4- The Murmur by Mariana Enriquez
5- The basement Room by Graham Greene
6- Tortilla Flats by Steinbeck
7- Bartleby, the Scrivener by Melville
8- The Fox by Lawrence
9- Tonio Karoger and Triston by Thomas Mann
10- The Most Dangerous Game by Richard Corner
11- The Kite by Somerset Maugham