ہمارے بارے میں

ادبی دنیا کی یہ ویب سائٹ اردو کے ذریعے ہندی، ہندوستانی اور عالمی زبانوں کے تراجم کے ساتھ ساتھ معیاری اردو ادب کو آپ تک پہنچانے کا ایک ذریعہ ہے۔ ہم اور نام سے ایک سہ ماہی رسالہ بھی نکال رہے ہیں۔ اور کی اس ویب سائٹ کے ذریعے ہمارا مقصد اردو کی سیکولر اور عظیم ادبی روایت کو آگے بڑھانا ہے۔ اس وقت ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، جو اردو اور ہندی کے درمیان موجود لسانی فاصلے کو ، جو کہ زیادہ تر رسم الخط کی وجہ سے ہے، دور کرنے کا کام کرسکے۔ادبی دنیا نے اس فاصلے کو کم کرنے کے لیے اردو ہندی کی آڈیو بکس تیار کرنے کا کام پہلے سے ہی جاری کررکھا ہے، جس کے ذریعے اب تک قریب پندرہ سو سے زائد فائلیں ادبی دنیا کے یوٹیوب چینل پراپلوڈ کی جاچکی ہیں اور یہ کام ہنوز جاری ہے۔ ادب مختلف انسانی سماجوں کی تصویر کشی کے ساتھ ساتھ ان میں تحمل، بھائی چارہ اور دوسرے سماجوں کو باریکی سے دیکھ پانے اور خود کو بہتری کی طرف لے جانے کی سمجھ بھی پیدا کرتا ہے۔ اسی نظریے کے ساتھ ہم اس کام کو کررہے ہیں اور امید ہے مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔